تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز،وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل طلب

Aug 03, 2021 | 11:11:AM

(24 نیوز)کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کے پیش نظر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز  کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ ذرائعد وزارت تعلیم کے مطابق کسی صوبے کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ،اراکین نجی بلز پیش کرینگے

مزیدخبریں