(24 نیوز)اسلام آبادمیں تھانہ گولڑہ کے سیکٹر ایف الیون سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، نامعلوم ملزمان نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد بوری بند لاش کو کچرے میں پھینکا دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بوری بند مقتولہ خاتون کے چہرے اور جسم پر تشدد اور زخموں کے نشانات موجود ہیں،مقتولہ خاتون کی عمر تقریبا 25 سال ہے، پولیس نےہسپتال سے پوسٹ مارٹم کروا لیا ہے۔تھانہ گولڑہ پولیس نے خاتون کی بوری بند لاش ملنے کی ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز،وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل طلب