(24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم جاری، قابض فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں ایک اورکشمیری نوجوا ن کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے چنداجی میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہد کیا۔ قابض فوج نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی۔نوجوان کی شہادت اور ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔مودی سرکار کےخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے بری خبر۔۔۔