(24 نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ہاؤسنگ فراڈ میں ملوث4ملزمان کی 1 ارب 8 کروڑ کی پلی بارگین منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پلی بارگین توثیق کیلئے دائر نیب کی درخواست منظور کر لی،تفتیشی افسر سلمان اکبر چار ملزمان کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ پلی بارگین کی درخواست جنید اصغر، بازید اصغر ، محمد نعیم اور فاروق انصاری نے کی تھی۔ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ ہم مرضی سے پلی بارگین کر رہے ہیں، ملزمان کا کہنا تھا کہ نااہلی سمیت پلی بارگین کے نتائج سے بھی واقف ہیں۔ نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نےہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی لینے کیلئے اپلائی ہی نہیں کیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پلی بارگین کی منظوری دی۔
نیب راولپنڈی نے ملزمان کیخلاف 2011 سے ریفرنس دائر کر رکھا تھا ،ملزمان پر جعلی سوسائٹی کے مختلف فیز بنا کر عوام کو لوٹنے کا الزام تھا،
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز،وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل طلب