( ویب ڈیسک)ہرانسان کو کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی سے پیار ہو ہی جاتا مگر یہ ضروری نہیں ہوتا کہ وہ انسان کا جیوان ساتھی بن جائے اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں گرل فرینڈ کے شادی سے انکار پر نوجوان نے ٹویٹر پر خودکشی کی دھمکی دے دی جس پر سائبر سیل افسروں نے آکر نوجوان کو مرنے سے بچا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی میں 30سالہ کیرل ڈپلومہ کے طالب علم نے ٹویٹر کے ذریعے اپنی گرل فرینڈ کوخود کشی کی دھمکی دی ، اس سے قبل کہ وہ اقدام اٹھاتا سوشل میڈیا کی مدد سے سائبر سیل نے نوجوان کو بچا لیا ، سائبر سیل کو ٹویٹر کے ذریعے اطلاع ملی کہ ذہنی دباؤ کا شکار نوجوان ٹویٹر پر خود کشی کی بات کر رہا ہے جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو تلاش کیا۔پولیس کو پتہ چلا کہ دادر میں اروما نامی ہوٹل ہے جس میں نوجوان موجود ہے پولیس ہوٹل پہنچی ، ڈوپلیکیٹ چابی سے دروازہ کھولا ، جب اہلکار کمرے میں پہنچے تو اس شخص کے پاس چاقو تھا ۔طالب علم نے بتایا کہ وہ لڑکی سے محبت کرتا ہے ، اس سے شادی کا خواہشمند تھا مگر لڑکی نے انکار کر دیا جس پر اس نے اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا ۔پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں دن کیسے گزارے۔۔؟سلمان خان نے اہم بات بتادی