(24نیوز) پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
محکمہ اطلاعات سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں قائم علی شاہ ، شرجیل انعام میمن اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔ قائم علی شاہ کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے حوالے سے ان کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ کراچی کی عدالت میں پیش کردی۔سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ قائم علی شاہ علیل ہیں پیش نہیں ہو سکتے، لہٰذا انہیں عدالت میں حاضری سے استثنا دیا جائے۔عدالت نے شرجیل میمن ، قائم علی شاہ و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی ۔عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کوروناکے وار۔۔ شرح 20.11 فیصد تک پہنچ گئی