سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا:عثمان بزدار

Aug 03, 2021 | 12:49:PM

 (24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کی بجائے صرف ذاتی مفادات کو مقدم رکھا،کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے۔ اپوزیشن لوٹ مار سے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

 عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ان کے دور میں کرپشن اپنے عروج پر رہی۔ سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا۔ ماضی میں حکومتی خزانے کو بے دردی سے غلط منصوبوں پر ضائع کیا گیا، قوم بے لاگ احتساب کی حامی ہے، وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ کرپٹ عناصر کے احتساب سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔مخالفین کی سازشوں کے باوجود ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیںسابق وزیرِ اعلیٰ سندھ  قائم علی شاہ کورونا کا شکار
 

مزیدخبریں