(24نیوز)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس میں اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیر صدارت ہوا ، نو منتخب اراکین سےاسپیکر شاہ غلام قادر نے حلف لیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے لیے جاوید گجر کا نام منظور کیا گیا ہے، جبکہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے نام کی منظوری آج متوقع ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے اسپیکر کے لیے مشترکہ امید وار پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور کو نامزد کیا گیا ہے۔ان دونوں جماعتوں کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ نون کی امیدوار نثاراں عباسی ہیں۔
تقریبِ حلف برداری کے بعد آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس دن 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا،آج دوپہر میں آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی ہو گا۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد کشمیر کے اسپیکر کے لیے چوہدری انوار الحق کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گندے نالے سے برآمد ہونیوالے حسن علی کی قاتل اسکی چچی نکلی