آزاد کشمیر الیکشن میں عمران خان اور حکومت پاکستان نے دھاندلی کی، راجہ فاروق حیدر

Aug 03, 2021 | 13:11:PM

(24 نیوز)صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے، ہماری جماعت نے بطور احتجاج حلف اٹھایا، عمران خان اور حکومت پاکستان نے دھاندلی کی۔

تفصیلات کے مطابق راجہ فاروق حیدر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ دھاندلی کے خلاف آزادکشمیر مہاجرین مقیم پاکستان اور تارکین وطن کے ساتھ ملکر احتجاج کرینگے ۔دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر شائع کررہے ہیں جو عوام تک حقائق پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا 13ویں ترمیم کا دفاع کرینگے، حکومت کو عوامی مفادات کے خلاف قانون سازی اور اقدامات سے پوری قوت سے جواب دینگے ۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز،وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل طلب

مزیدخبریں