بجلی کا 5 سالہ ٹیرف جاری کرنیکی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے ٹیرف کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرِ صدارت ہوئی۔ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے 2025ء تک 5 سال کے لیے بجلی کا ٹیرف جاری کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
کے-الیکٹرک کی نیپرا کو ساڑھے 5 ارب روپے کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست دیدی ،چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سی ای او میپکو اکرام الحق سے استفسار کیا کہ آپ کو 5 سالہ ٹیرف کیوں جاری کیا جائے؟ میپکو کی بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا لائسنس تو مارچ 2022ء میں ختم ہو جائے گا؟میپکو کے سی ای او اکرام الحق نے جواب دیا کہ ہم لائسنس میں توسیع کے لیے اپلائی کر دیں گے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ 5 سالہ ٹیرف سے قبل میپکو کی نج کاری ہو جائے، پیک آورز میں بجلی کے صارفین کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے، میپکو اپنے بجلی کے منصوبوں میں تاخیر پر قابو پائے۔سی ای او میپکو نے جواب دیا کہ ہمارے پاس 1 لاکھ 52 ہزار بجلی کے کنکشن زیرِ التواء ہیں۔
چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ اتنے زیادہ کنکشن زیرِ التواء کیوں ہیں، یہ بڑی ناکامی ہے؟ بجلی ہو اور کنکشن نہ دیئےجائیں، ایسے کام نہیں چلے گا، ہم ایسی بجلی کی قیمت دے رہے ہیں جو استعمال نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: تین دن میں تین لڑکیاں اغوا ، پولیس کارروائی میں ناکام