اسلام آباد:4ڈاکو گھر میں داخل، پولیس سے مقابلے میں ایک گرفتار،3فرار

Aug 03, 2021 | 14:48:PM

(24 نیوز)اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں 4 ڈاکو  ایک گھر میں داخل، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، 3ڈاکو اپنے ایک زخمی ساتھی سمیت موقع سے فرار ۔

ذرائع کے مطابق4 ڈاکو  ڈکیتی کی نیت سے ایک گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے فوری طور پر گھروالوں کو یرغمال بنا لیا۔گھر والوں کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی،پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی ڈاکو  کو  گرفتار کرلیا گیاجبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا۔گرفتار زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس نےعلاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور ڈاکوں کی تلاش جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز،وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل طلب

مزیدخبریں