حاملہ خواتین کو کون سی ویکسین لگے گی

Aug 03, 2021 | 16:25:PM

(24نیوز)  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی نئی گائڈ لائنز کے مطابق موڈرنا ویکسین عام شہریوں کو لگائی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موڈرنا ویکسین 16 سال سے زائد عمر کے طالب علموں کو لگائی جا سکتی ہے جب کہ حاملہ خواتین بھی موڈرنا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ اس سے قبل موڈرنا ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد، بیرون ممالک جانے والے مسافرسمیت اعضاء کی ٹرانسپلانٹ اوربیمار افراد کو یہ ویکیسن لگوانے کی اجازت تھی۔

ا س حوالے سے پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ حاملہ خواتین کو موڈرنا ویکسین لگے گی۔ ویکسین سینٹر پر صرف شناختی کارڈ لے کر جائیں تو ویکسی نیشن ہوجائے گی، تمام ویکسین لگوانے والوں کا ڈیٹا بیس بن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان کی بھی ویکسی نیشن کا طریقہ کار بنایا جارہا ہے، ویکسین سرٹیفکیٹ کا ایشو بھی حل کیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سائنوفارم اورسائنو ویک کی دوسری ڈوز چھ ہفتے بعد لگ رہی ہے، ایسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز تین ماہ بعد لگ رہی ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ پاکستان میں 70 فیصد سے زیادہ کیسز  انڈین ویرینٹ کے ہیں۔  
 یہ بھی پڑھیں:کالی گھٹائیں ۔طوفافی بارشیں۔موسم خوشگوارہوگیا

مزیدخبریں