راج کندرا کیس کی سماعت ۔۔لیپ ٹا پ سے بر آمد ہو نے والی فلموں سے متعلق اہم انکشافات

Aug 03, 2021 | 17:41:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک) کرائم برانچ پولیس نے عدا لت میں انکشاف کیا ہے  کہ راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 فحش ویڈیوز اور دیگر مواد برآمد کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں راج کندرا کی گرفتاری کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ شلپا شیٹھی کے شوہر نے درخواست میں دعویٰ کیا کہ ان کی گرفتاری میں مناسب عمل اختیار نہیں کیا گیا۔ ممبئی کرائم برانچ نے اپنے جواب میں عدالت سے کہا جب ملزم ثبوت مٹارہا ہو تو وہ خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔چیف پبلک پراسیکیوٹر ارونا پائی نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے وقت سی آر پی سی کے سیکشن 41 اے کے تحت نوٹس راج کندرا اور اس کے ساتھی ریان تھورپے کو پیش کیا گیا تھا جسے کندرا نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں راج کندرا، ان کے بہنوئی پردیپ بخشی اور تھورپے کے مابین ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کا ذکر بھی کیا۔ 68 فحش ویڈیوز کے علاوہ، کرائم برانچ نے کندرا کے لیپ ٹاپ پر ملنے والی ایپ ہاٹ شاٹس کے بارے میں ایک پریزنٹیشن کا حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ اپنے ممبئی کے دفتر سے یہ ایپ چلا رہے تھے۔

 کرائم برانچ نے مزید بتایا کہ راج کندرا کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سفا ک بیوی کی شوہر کو گاڑی تلے بار بار کچلنے کی ویڈیو نے سنسنی پھیلا دی

مزیدخبریں