(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ڈیلیوری بوائے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج کردی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم ابراہیم خان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی جس پر ملزم کو ہائی کورٹ سے گرفتارکرلیا گیا۔خیال رہے کہ جون میں اسلام آباد کی اسلامی یونیورسٹی میں ڈیلیوری بوائے کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ڈاکٹرمشتاق نے ریکٹرکو خط لکھ کر واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ واقعہ چھپانے کے بجائے ذمہ داروں کو سزادی جائے۔18جون کو یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی نے2 طلبا ابراہیم خان اورمحمود اشرف کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انوار الحق آزاد کشمیر کے سپیکر ۔ ریاض گجر ڈپٹی سپیکر منتخب