(ما نیٹرنگ ڈیسک)کشمیر پریمیئر لیگ میں شائقین کو مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔
تفصیلا ت کے مطابق سٹیڈیم میں-30 25فیصدتک شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو جائے گی، این سی او سی کی اجازت کے بعد ٹورنامنٹ انتظامیہ ٹکٹوں کی فروخت کی شروعات کرے گی۔
مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں دس ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ذرائع کے مطابق-30 25فیصد کے حساب سے تین ہزار شائقین سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے،سٹیڈیم میں سماجی فاصلے کے ساتھ شایقین کو بٹھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف آر ایس ایس کے شدت پسند کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔۔نعرے بازی