(24 نیوز)لاہور کے علاقے ہنجروال سے لاپتہ ہونے والی چار بچیوں کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے بچیوں کی لوکیشن ٹریس کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ہنجروال میں 4 بچیوں کے گمشدہ ہونے سے متعلق ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک بچی کے پاس موبائل فون موجود ہے، بچیوں کی لوکیشن جوہر ٹاو¿ن آرہی ہے، جلد بچیوں تک پہنچ جائیں گے۔
پولیس کے مطابق مالک مکان اور کرایہ داروں کی بچیاں چار دن قبل لاپتا ہوئیں، بچیوں میں 10 سالہ انعم، 11 سالہ کنزہ، 8 سالہ عائزہ اور 14 سالہ ثمرین شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکیاں میٹرو ٹرین سیر کیلئے نکلیں تھیں محلہ دار عمر رابطے میں تھا، چاروں لڑکیاں گلشن راوی کے قریب اتریں اور رکشہ کیا، رکشہ ڈرائیور نے بچیوں کو ای ایم ای سوسائٹی کے قریب اتارا تھا۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور ارسلان اور محلہ دار عمر کو حراست میں لیا ہے، عمر چاروں بچیوں کو ہنجروال چھوڑ کر اپنے گھر چلا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی یونیورسٹی میں ڈیلیوری بوائے کیساتھ زیادتی کے ملزم کی ضمانت خارج