عورتوں کا استحصال۔۔حکومت پو لیس کی طرز پر ایک اور الگ محکمہ بنائے ۔۔ شاہدہ منی 

Aug 03, 2021 | 19:17:PM
عورتوں کا استحصال۔۔حکومت پو لیس کی طرز پر ایک اور الگ محکمہ بنائے ۔۔ شاہدہ منی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ما نیٹرنگ ڈیسک)نامور گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ حالیہ چندسالوں میں یہ تاثر زور پکڑ رہاہے کہ پاکستان میں عورتوں کا استحصال کیا جاتاہے ، وراثت میں جائیداد نہ دینے، ہراساں کرنے اور زیادتی کے لا تعداد واقعات سے معاشرے میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ادا کا رہ  شاہدہ منی نے کہا کہ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں خواتین سے جنسی زیادتی اور انہیں بیدردی سے قتل کرنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جن کا سن کر دل دہل جاتا ہے۔اگر ایسے واقعات کے تدارک کے لئے حکمت عملی مرتب نہ کی گئی تو ہمیں دنیا میں سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی جانب سے قانون سازی توکی گئی ہے مگراس پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے ،حکومت کو چاہیے کہ ایسے قوانین پر نظر ثانی کرکے انہیں مزید سخت کرے اوران پر عملدرآمد کے لئے پولیس کی طرز پر الگ سے محکمے کا قیام عمل میں لا کر اسے با اختیار بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ اشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں