عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے 

Aug 03, 2021 | 19:46:PM
عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے ۔
وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک امور تعینات کرنے کی منظوری دیدی، خالد منصور کی تقرری اعزای بنیادوں پر ہو گی ۔
عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے خالد منصور کو خوش آمدید کہتا ہوں اللہ تعاولی ان کا حامی وناصر ہو،اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں سی پیک اتھارٹی کو پروان چڑھانے میں کرداراداکیا،یہ کام عمران خان اور ان کی حکومت کے بغیرممکن نہیں تھا،سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی راہ متعین ہو چکی ہے،سی پیک پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کریگا۔

ادھروفاقی وزیر اسدعمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک امور تعینات کرنے کی منظوری دیدی، خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک تعینات ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں،اسد عمر کاکہناتھا کہ خالد منصور چینی کمپنیوں کے ساتھ وسیع کام کا تجربہ رکھتے ہیں،سی پیک کو آگے بڑھانے میں عاصم سلیم کی خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،عاصم سلیم نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے ساتھ دائرہ کار وسیع کرنے میں کردار ادا کیا۔اسد عمر نے کہاکہ خالد منصور معاون خصوصی سی پیک امور کے عہدے کیلئے موزوں شخص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی اصلاحات پر پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن قیادت سے بات ہو گی بھگوڑوں سے نہیں: فوادچودھری