شالینی تالوار نے شوہر ہنی سنگھ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی، کیوں؟

Aug 03, 2021 | 20:03:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف گلوکار اور موسیقار' ہنی سنگھ' کی اہلیہ شالینی تالوار نے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہنی سنگھ کی اہلیہ نے پروٹیکشن آف ویمن فرام ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ کے تحت نیودہلی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔
عدالت میں ان کے وکلا پیش ہوئے اور درخواست جمع کروائی۔ عدالت نے ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 28 اگست کو جواب بھی طلب کرلیا۔ 


یہ بھی پڑھیں:سارہ علی خان کی ناک کٹ گئی۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں