(24نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پروویڈینس میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں حریف ٹیم کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری تھی کہ بارش شروع ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز نے 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 30 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ میچ کے آغاز سے قبل ہی بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آج کے میچ کا کوئی پریشر نہیں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے کر سیریز میں صفر ایک کی برتری حاصل کی تھی۔ تیسرےمقابلے کے لیے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم دوسرے اوور کی دوسری گیند پر دوبارہ بارش شروع ہوگئی، طویل انتظار کے بعد میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:آسما نی بجلی نے درخت کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔۔ویڈیو وا ئرل