محرم الحرام کو خون آلود کرنے کا منصوبہ ۔۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے آگاہ کردیا

Aug 03, 2021 | 20:43:PM

(24 نیوز)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاہے کہ محرم الحرام کو بعض عناصر خون آلود کرنا چا ہتے ہیں ،فرقہ ورانہ اور مسالک میں اختلافات پر مبنی مواد سوشل میڈیا ہر عام کیا جا رہا ہے۔امن و امان کو خراب کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جانی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ سی پیک کو ناکام بنانے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں ،سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے مل کر کوشش کرنا ہو گی ،محرم الحرام کو خونی اور خوف کا مہینہ بنانے کی مزموم کوششیں کی جا رہی ہیں ،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں، توہین آمیزمواد کی مانیٹرنگ اور روک تھام کےلئے وزارتوں کی سطح پر کمیٹیاں بنادی ہیں۔
 چیئرمین نظریاتی کونسل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ایک حالیہ فیصلے (9جون2021 )میں مذہبی منافرت اور گمراہانہ کوششوں پر مبنی مواد کی روک تھام و بین المسالک/بین المذاہب ہم آہنگی کےلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے،یہ کنونشن اس فیصلہ کی تحسین کرتے ہوئے امید کرتا ہے کہ متعلقہ حکومتی ادارے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے،کسی ایسے مصنف اور واعظ کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائےگی جو فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث ہو۔
 انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو فرقہ واریت پھیلانے کے لئے استعمال کرنے والے عناصر کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے بلاتفریق مسلک و مذہب قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے گا، حکومتی سطح پر ایسی شخصیات کو سامنے لانے کا اہتمام کیا جائے جو اتحادِ امت کی داعی ہوں،ان کوششوں کےلئے بلا خوف وخطر واشگاف موقف اختیار کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سارہ علی خان کی ناک کٹ گئی۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں