پہلا ٹی 20۔۔ بنگالی ٹائیگر زنے پہلی بار کینگروز کا شکار کرلیا

Aug 03, 2021 | 22:09:PM

(24نیوز) بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 23 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے، جواب میں کینگروز کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مچل مارش کی 45 رنز کی اننگز بھی آسٹریلیا کو شکست سے نہ بچاسکی، اوپنر ایلکس کیری بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جوش فلپ 9 رنز بناسکے۔موئسز ہینری کوئس ایک رن بنا کر چلتے بنے، میتھیو ویڈ 13 رنز پر نسم احمد کا نشانہ بنے، ایشٹن اگر 7 رنز بنا کر ہٹ وکٹ ہوگئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے نسم احمد نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مستفیض الرحمان اور شریف السلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے اپنی اننگز میں محمد نعیم کے 30 اور شکیب الحسن کے 36 رنز کی بدولت آسٹریلیا کو 132 رنز کا ہدف دیا تھا۔

محمود اللہ 20 اور عاطف حسین 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے تین اور مچل اسٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای جانے کے خواہشمند پا کستانیوں کے لیے ویزوں کا اعلان

مزیدخبریں