(24نیوز)امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھراضافہ،امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چینی وارننگ کے باوجود تائیوان پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نینسی پلوسی کا ملائیشیاسے اڑان بھرنےوالا طیارہ تائیوانی دارالحکومت تائی پے کے ہوائی اڈے پرلینڈ کرگیا۔امریکی اسپیکرکا کہنا ہے کہ کانگریسی وفد کا دورہ تائیوان جمہوریت کیلئے امریکا کی غیرمتزلزل حمایت کاعکاس ہے،ادھرچین نے امریکی اسپیکرکے دورہ تائیوان پرسخت ترین ردعمل دیتے ہوئے تائیوان میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنانےکی دھمکی دیدی ہے،چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بدمعاشی کی سیاست پرگامزن امریکا آگ سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔آگ سے کھیلنے والے خود اس میں جل کرراکھ ہوجاتے ہیں۔واضح رہے کہ تائیوان خود مختارحیثیت کاحامل چینی خطہ ہے جبکہ امریکا بھی چین اورتائیوان کو ایک ماننے کی”ون چائنہ“پالیسی سے متفق ہونےکا دعویٰ کرتا ہے تاہم حالیہ کچھ عرصہ میں امریکی اقدامات سے اس مو¿قف میں تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:القاعدہ کا لیڈر ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا
چین کی وارننگ کے باوجود اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان تائیوان پہنچ گئیں
Aug 03, 2022 | 00:24:AM