عمران خان کو بڑا دھچکا

Aug 03, 2022 | 09:19:AM

 (ویب ڈیسک) عمران خان بیانیے کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے 4 ارکان کی جانب سے استعفے نہ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کا معاملہ: عدالت سے بڑا حکم آگیا

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے چار ارکان صالح محمد، مہر غلام محمد لالی، غلام بی بی بھروانہ اور محمد میاں سومرو کی جانب سے استعفے نہ دیئے جانے کا انکشاف کر دیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا، اسپیکر نے اسمبلی سے چھٹی لئے بغیر مسلسل غیر حاضریاں کرنے والے ارکان اسمبلی کے ناموں کا اعلان کیا اور صالح محمد، مہر غلام محمد لالی، غلام بی بی بھروانہ اور محمد میاں سومرو کے نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کا استعفی بھی اسمبلی کو موصول نہیں ہوا۔

مزیدخبریں