فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ: سعد رضوی کا بڑا بیان آگیا

Aug 03, 2022 | 09:36:AM

(ویب ڈیسک) امیر تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کیساتھ رعایت کی گئی ہے۔

 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم آئندہ عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، میثاق جمہوریت کی ابتدا حکومت اور متعلقہ اداروں سے شروع ہونی چاہئے۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا دھچکا

خیال رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے 21 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پڑھ کر سنایا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ موصول ہوئی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی۔ پی ٹی آئی نے اپنے 16 اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں مس ڈیکلیریشن جمع کرایا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا سرٹیفکیٹ غلط تھا۔ عمران خان کے بیان حلفی میں غلط بیانی کی گئی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے متفقہ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکا سے ایل ایل سی سے فنڈنگ لی۔ پی ٹی آئی نے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی ہے۔ کمیشن مطمئن ہوگیا ہے کہ مختلف کمپنیوں سے ممنوعہ فنڈنگ لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے شروع میں 8 اکاؤنٹس کی تصدیق کی۔ پی ٹی آئی نے 34 غیرملکی کمنیوں سے فنڈنگ لی۔

 الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کے فنڈز ضبط کرلیے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں