ہیلی کاپٹر حادثہ ، شہید افسران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Aug 03, 2022 | 11:26:AM

(ویب ڈیسک )بلوچستان میں سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید افسران کی نماز جنازہ ملیر گیریژن میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ کے بعد شہدا کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید ہونےوالے ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف کا تعلق راولا کوٹ آزاد کشمیر سے تھا۔

میجر جنرل امجد حنیف نے 1994 میں آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، شہید نے سوگوار میں بیوہ ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو  چھوڑا ہے۔شہید کمانڈر انجینیئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد کا تعلق فیصل آباد سے تھا، بریگیڈیئر محمد خالد نے 1994 میں 20 انجینیئر بٹالین میں کمیشن حاصل کیا ، شہید نے بیوہ، تین بیٹیوں اور تین بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔شہید پائلٹ میجر سعید کا تعلق لاڑکانہ سے تھا، انہوں نے بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے۔ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید ہونےوالے معاون پائلٹ میجر محمد طلحہ منان نے بیوہ اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

شہید کریو چیف نائیک مدثر فیاض کا تعلق نارووال سے تھا اور انہوں نے بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔

یاد رہے کہ ڈی آئی جی خضدار نے آرمی ایوی ایشن کے گزشتہ روز لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی۔ڈی آئی جی کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ کراچی سے 45 کلو  میٹر دورعلاقے سے ملا ہے جو موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ ہے۔

مزیدخبریں