(ویب ڈیسک) اچھرہ میں نواز شریف کا چالان ہوگیا۔ بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر شہری نواز شریف کا چالان ہوا۔
ٹریفک وارڈن لیاقت نے نوازشریف کا 200 روپے کا چالان کیا۔ ٹریفک وارڈن کے مطابق نواز شریف نے ای چالان موقع پر ادا کر دیا۔ شہری نواز شریف کا اس سے قبل بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر بھی چالان ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تائیوان صورت حال: پاکستان کا اہم ترین بیان آگیا
دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر 297913 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جن سے جرمانوں کی مد میں 6 کروڑ 93 لاکھ 42 ہزار 100 روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کر دیئے گئے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے جس کی وجہ ٹریفک کی صحیح مینجمنٹ ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ہیلپ لائن 1915 پر 2457 کالز موصول ہوئے ہیں جن میں 2289 افراد کے شکایات پر کام کر کے مسائل دور کئے گئے ہیں جبکہ 168 کالز ایسے موصول ہوئے ہیں جس میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے مختلف شعبوں سے متعلق آگاہی حاصل کی گئی ہے۔