(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو جب موقع ملا انہوں نے آئین توڑا، صدر مملکت اور سابق سپیکر نے آئین توڑا، عمران خان نے آئین شکنی کی، عمران خان معیشت کو وینٹی لیٹر پر چھوڑ گئے، جب حکومت گرانے کیلئے نکلیں گے تو کیا آپ کو روکا نہیں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا چالان ہوگیا
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نذیر چوہان کو کسی دہشتگرد کی طرح گرفتار کیا گیا، عمران خان ہر چیز کا الزام مخالفین پر لگاتے ہیں، عمران خان کا پہلا کام سی پیک رول بیک کرنا تھا، وہ انہوں نے کیا، ایم ایل ون ہم جہاں تک چھوڑ کر گئے تھے انہوں نے اس سے بھی پیچھے دھکیل دیا، عمران خان کو بیرون ممالک سے شہری پیسے کیوں دے رہے تھے ؟ عمران خان روز کہتے ہیں کہ پاکستان سری لنکا بن جائے گا، اللہ نہ کرے پاکستان کبھی سری لنکا بنے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بڑے بڑے چالاک دیکھے مگر ایسا ہوشیار چالاک نہیں دیکھا، ہم نے جیلیں کاٹیں، جھوٹے مقدما ت کا سامنا کیا، عمران خان نے ہر سال جھوٹا سرٹیفکیٹ دیا۔