(24 نیوز) شہر قائد کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم کے دھماکے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ہیڈکوارٹر گارڈن کے اسلحہ خانے میں ہوا، شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کی شناخت 45 سالہ کانسٹیبل صابر اور 40 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں 40 سالہ علی گوہر اور 55 سالہ سعید شامل ہیں، ابتدائی اطلاع کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے مال خانے میں صفائی کے دوران پھٹا، واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ اتفاقی حادثہ ہے، دھماکے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔