پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف کیس

Aug 03, 2022 | 12:54:PM

(ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ  کے رجسٹرار آفس نے پاکستان تحریک انصاف کی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست سے  اعتراضات ختم کرتے ہوئے  درخواست پر نمبر لگا دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے  تحریک انصاف کی مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست سے اعتراضات ختم کرتے ہوئے  نمبر لگا دیا جس کے بعد  امکان ہے کہ کیس پر سماعت کل ہو گی ۔پی ٹی آئی نے اپنے استعفی دینے والے 123 ممبران کو کیس میں فریق بنا دیا ۔

خیال رہے کہ  تحریک انصاف کی جانب سے استعفیٰ دینے والے 12 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لئے ہیں جبکہ قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے گزشتہ روز درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں