نوازشریف کے کیس اورفارن فنڈنگ میں فرق ہے:شیخ رشید

Aug 03, 2022 | 13:05:PM

 (24 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بیان حلفی اورسرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے جبکہ نواز شریف اور فارن فنڈنگ کیس میں بھی فرق ہے،اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں۔

 تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس دفن ہوگیا اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔

 شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کے کیس اورفارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے، اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں، جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لےسکے ان کی خاک کارکردگی ہے، پانی اورمہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔

مزیدخبریں