(ویب ڈیسک) زائرین کیلئے خوشخبری،خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے، اب زائرین مقام ملتزم پر دعائیں کرسکیں گے اور حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکیں گے،اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ کرونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانہ کعبہ کے اطراف کوعارضی بیریئرز لگا بند کر دیا گیا تھا۔