(ویب ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی ہوئی ہے، جس نے ہر کسی کو حیران کر کے رکھ دیاہے ۔ ڈالر ایک ہی دن میں 13روپے 38پیسے گرگیا .انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر گر گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر ایک ہی دن میں 9روپے 38پیسے گرگیا ۔ایک ہی دن میں ڈالر 238 روپےسے سطح سے گر کر 230روپے کی سطح بھی برقرار نہ رہ سکا۔انٹر بینک میں ڈالر 226روپے کی سطح تک گر گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیٹ میں ڈالر 238 روپے 38پیسے پر بند ہوا تھاوتین روز میں امریکی ڈالر 10 روپیہ 37 پیسے سستا ہو چکا ہے۔
ایک دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240.50 روپے سے گھٹ کر 226 روپے کا ہوگیا ۔ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والے فروخت کرنے لگے ہیں ۔انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ پر بھی اثرات دیکھے جارہے ہیں ،ظفر پراچہ