(24نیوز) حکومت محکمہ خزانہ کے ملازمین پر مہربان، محکمہ خزانہ کے ملازمین کو 3 تنخواہیں بطور اعزازیہ دینے کی منظوری دیدی ۔
ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے سیکرٹری خزانہ تک کے افسروں کو 3 تنخواہیں بطور بجٹ اعزازیہ دی جائیں گی، سیکرٹری خزانہ کو بجٹ بنانے پر 3 تنخواہیں بطور اعزازیہ دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اس حوالے سے منظوری دیدی ہے، بجٹ کی تیاری میں محکمہ خزانہ کے ملازمین دن رات کام کرتے ہوئے بجٹ کا مسودہ تیار کرتے ہیں جس پر ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں اعزازیہ سے نوازا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے،پھر بڑا اضافہ ہو گیا