حلیم عادل کی درخواست پر سماعت،سندھ ہائی کورٹ  اینٹی کرپشن حکام پر برہم

Aug 03, 2022 | 14:55:PM

(24نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں اینٹی کرپشن کیخلاف سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی،سندھ ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوکری کریں، کسی کی غلامی نہ کریں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن کی غلامی کر رہے ہیں، وقت بدلنے پر وہ پہچانیں گے بھی نہیں،سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنے والے افسر کو عدالت نہ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس میٹنگ میں مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی اس کی تفصیلات پیش کریں،سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہ کرنے سے متعلق حکم امتناع میں 17 اگست تک توسیع کر دی،عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ اور جامشورو سے جواب طلب بھی مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیںسرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

مزیدخبریں