ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کمی آگئی۔ سونا 9 ہزار روپے 300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونا ایک لاکھ 44 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا ایک لاکھ 32 ہزار 641 روپے کا ہوگیا۔ 21 قیراط فی تولہ سونا ایک لاکھ 26 ہزار 612 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی، انٹر بینک میں 226 روپے ٹریڈ
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے، جس نے ہر کسی کو حیرات میں ڈال دیا ہے۔ ڈالر ایک ہی دن میں 13 روپے 38 پیسے گرگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 238 روپے کی سطح سے گر کر 230 روپے کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 226 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔ گزشتہ روز انٹرنیٹ میں ڈالر 238 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔