ہیلی کاپٹر حادثہ: شہید میجر سعید کی تدفین کے رقت آمیز مناظر ویڈیو وائرل

Aug 03, 2022 | 15:40:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ہیلی کاپٹر حادثہ: شہید میجر سعید کی تدفین کے رقت آمیز مناظر، شہید کے والد کے حوصلے بلند
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر محمد سعید کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کردی گئی اور ان کی تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شہید پائلٹ میجر سعید کی تدفین کے دوران انتہائی جذباتی منظر دیکھنے میں آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں میجر سعید کی فوجی ا عزاز کے ساتھ تدفین دیکھی جاسکتی ہے جب کہ اس موقع پر پاک فوج کے افسر نے شہید  کے والد کو ان کی ٹوپی اور دیگر سامان دیا جسے شہید کے والد نے آنکھوں سے لگایا اور چوما۔

شہید فوجی افسر کے والد کو سامان دینے والے افسر نے شہید کے والد کے بلند حوصلے کو دیکھ کر ان کے ہاتھوں اور  چہرے کو بوسہ دیا جب کہ شہید کے والد کو سلیوٹ بھی کیا۔شہید میجر سعید کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے بلوچستان میں سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشن کے دوران  ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ہیلی کاپٹر میں کمانڈر انجینیئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد،ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف ،شہید پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور شہید کریو چیف نائیک مدثر فیاض میں سوار تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کیا۔