منی لانڈرنگ کیس، عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بڑا حکم دیدیا

Aug 03, 2022 | 16:58:PM

(ویب ڈیسک) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کی کارروائی کےلیے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

سپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی ملکیتی اثاثے کی قرقی کا حکم دیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا سلیمان شہباز کی چنیوٹ میں 200 کنال زرعی اراضی قرق کی جائے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریونیو افسر کو الگ سے مراسلہ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو رکن صوبائی اسمبلی کیخلاف کارروائی سے روک دیا

تحریری حکم کے مطابق سلیمان شہباز کے 13 کمپنیوں میں شئیرز اور 29 بینک اکاؤنٹس بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ تفتیشی افسر سلیمان شہباز کی دیگر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرائیں۔ اشتہاری ملزم طاہر نقوی کے ایک کمپنی میں 500 شئیرز بھی قرق کردیے گئے۔

مزیدخبریں