(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف کے علاوہ گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزرا اور سول و عسکری حکام سمیت شہدا کے لواحقین بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر خالد کے جسد خاکی راولپنڈی منتقل کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا نیب ترمیمی بل منظور، 50 کروڑ سے کم کرپشن پر تحقیقات نہیں ہوں گی