گمراہ کن پروپیگنڈے کا الزام، الیکشن کمیشن نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ منی لانڈرنگ اور فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے پر کیے جانے والے پروپیگنڈے کا جواب دیا گیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن نےممنوعہ فنڈنگ معاملے پرعجلت میں 2فیصلے دیے، آٹھ سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے جو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما پنجاب میں بڑے ریلیف کے متلاشی، تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ سیاسی مخالفین کی جانب سے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔