تحریک انصاف مختص کردہ جگہ پر احتجاج ریکارڈ کرا سکتی ہے، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہناہے کہ ریڈزون میں احتجاج کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی،تحریک انصاف انتظامیہ کی مختص کردہ جگہ پر احتجاج ریکارڈ کرا سکتی ہے،پی ٹی آئی کو خبردار کرتا ہوں کوئی بھی ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش نہ کرے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مختص کردہ جگہ پر احتجاج کرنے پر تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی،جو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے،تحریک انصاف کل احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ایڈڈسیاسی جماعت ثابت ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کی سیاست کو خراب کرنے کیلئے بیرونی فنڈنگ لی ،غیرملکی فارن ایجنٹ کے حوالے سے اتحادی حکومت بنیادی فیصلے کرے گی،الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں مجرمانہ سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے،رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ رپورٹس ہیں کل تحریک انصاف والے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو سکتے ہیں،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان بیرونی ایجنٹ ثابت ہو چکے۔
انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے نام پر انہوں نے اکاﺅنٹس کھلوائے وہ تو بے چارے غریب ہیں،اگر کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جانا ہے تو وہ بھی ڈالا جائے گا،کسی کی گرفتاری کرنی ہوئی تو وہ بھی ہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہیں ، کسی بھی صوبے میں امن و امان کی صورتحال بنی تو وفاق مدد فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 139 ضمنی الیکشن؛ تحریک انصاف نے ابوبکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کردیا