سٹیٹ بینک ان ایکشن؛ ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 ایکسچینج کمپنیز کے آپریشنز معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 ایکسچینج کمپنیز کی 4 برانچوں کے آپریشنز معطل کردیئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوںکے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی،ایکسچینج ریٹ میں حالیہ اتار چڑھاﺅ ایکسچینج کمپنیزاور بینکوں کی نگرانی بڑھائی ،اس سلسلے میں متعدد ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے معائنے شروع کر دیئے ہیں،ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 ایکسچینج کمپنیز کی 4 برانچوں کے آپریشنز معطل کردیئے۔
مرکزی بینک کا مزید کہناتھا کہ کچھ عرصہ قبل بعض ایکسچینج کمپنیز پر جرمانے بھی عائد کئے تھے، مختلف ایکسچینج کمپنیز کے 13 فرنچائز کے انتظامات بھی ختم کر دیئے گئے تھے،خدشات تھے کہ کچھ ایکسچینج کمپنیز صارفین کو غیرملکی کرنسی فروخت نہیں کر رہیں،خدشات کی تحقیقات کیلئے ’مسٹری شاپنگ‘ کی کارروائی بھی شروع کی ہے،سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ انہی خدشات پر 4 اگست کو ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا اجلاس بھی بلایا ہے ، ضرورت پڑی تو معائنوں اور تحقیقات کی روشنی میں اقدامات میں سختی لائیں گے۔