نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم؟ شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف 

Aug 03, 2022 | 19:47:PM

(24نیوز) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو غیرملکی ایجنٹ کہا جارہا ہے جو عوام برداشت نہیں کرے گی۔ سب کو بتانا چاہتا ہوں نیچے حالات بہت خراب ہیں خدارا ملک پر رحم کریں۔ کیونکہ جو حالات پیدا کیے جارہے ہیں، ملک میں رہنا مشکل ہوجائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس دن وزیراعظم آفس چھوڑگئے ہمیں قیدی وین دکھائی گئی۔ قیدی وین دکھانے کے باوجود ہم نے تو کوئی ردعمل نہیں دیا، خاموشی سے چلے گیے۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نواز شریف پر تاحیات نااہلی کا جو کیس ہے وہ ختم کیا جائے۔ 30 اگست سے پہلے نواز شریف پر نااہلی کیس ختم ہوگا اور پھر یہ الیکشن کرائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا تائیوان معاملے پر ون چائنا پالیسی کی حمایت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری قرنطینہ میں ہیں کیونکہ وہ ان معاملات میں ہیں پڑنا چاہتے۔ موجودہ بیوقوف حکمرانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان بیوقوف حکمرانوں نے عمران خان کی سیاست کو زندہ کیا ہے۔ 

انہوں نے اعتراف کیا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اس پوزیشن پر نہیں تھے جس پر آج ہیں۔ موجودہ حکمران اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، اس لیے الیکشن سے ڈر رہے ہیں۔ موجودہ حکمران اپنے حلقوں میں جائیں گے تو انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔

انہوں نے تنبیہ کی کہ حکومت نے کل کوئی بیوقوفی کی تو 15 اگست تک فیصلہ ہوجائے گا۔ 30 اگست کی تاریخ دے چکا ہوں، اکتوبر، نومبر میں انہیں الیکشن کرانا پڑیں گے۔ 

مزیدخبریں