(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کاکہناہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں، حکومتی ارکان گھبرائے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کاکہنا ہے کہ فیصلے عوام کرتے ہیں، الیکشن کمیشن نہیں،ہم نے حکمت عملی بنا لی ہے، یہ اب بچ نہیں سکتے،ان کا کہناتھا کہ ہفتوں میں نہیں تو چند مہینے میں یہ گھر جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کوئی نااہل نہیں ہو سکتا، یہ غیر سنجیدہ قسم کی سوچ ہے،ان کی حالت دیکھ کر لگتا ہے یہ اپنا اعتماد کھو چکے ہیں،ان کا کہناتھا کہ جمہوریت میں آپ کو مقابلہ کرنا ہوتا ہے،ایسا نہیں ہوتا کہ اپنے سارے مخالفین کو نااہل کرا دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 139 ضمنی الیکشن؛ تحریک انصاف نے ابوبکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کردیا