عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکومتی فیصلہ، پی ٹی آئی بھی میدان میں

Aug 03, 2022 | 20:03:PM
عمران خان ،خلاف ریفرنس ،حکومتی فیصلہ، پی ٹی آئی ،میدان میں
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ حکومتی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ 13 کی 13 جماعتیں عمران خان سے خوفزدہ ہیں۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کی مقبولیت میں اور اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل کروانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کے لیے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم؟ شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف 

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کارروائی اور طریقہ کار کا فیصلہ کل وفاقی کابینہ کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف سمیت کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج نہیں کرنے دیا جائے گا، کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو ریڈ زون کے باہر جہاں مرضی کر لے۔