(24 نیوز)بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجرجنرل امجد حنیف اور بریگیڈیئر محمد خالد کی نمازجنازہ آرمی قبرستان میں ادا کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سمیت اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام و وزرا نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، غیرملکی شخصیات اور ریٹائرڈ عسکری اور سول حکام کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں موجود تھی۔
آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ کو قومی پرچم پیش کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔ شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ فوجی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک ان ایکشن؛ ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 ایکسچینج کمپنیز کے آپریشنز معطل