موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، اسد عمر

Aug 03, 2022 | 23:15:PM
تحریک انصاف، اسد عمر، الیکشن کمیشن، شفاف الیکشن
کیپشن: اسد عمر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاکہ موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں صاف شفاف الیکشن نہیں ہو سکتا۔ کل شام 4 بجے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج ہو گا۔جب معاملہ عدالت پہنچے گا تو کلین چٹ مل جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں کو غیر ملکی بنایا جا رہا وہ تمام لوگ پاکستانی ہیں، کل شام 4 بجے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج ہو گا۔اسد عمر نے کہاکہ جانبدار الیکشن کمیشن کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے،پاکستانی عوام کو بھی الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے،ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پر امن احتجاج کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ اب ملک کے مستقبل کے فیصلے بند کمروں کی بجائے عوام فیصلے کریں گے۔ 
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ڈالر کی قدر میں کمی ایک اچھا اقدام ہے،ڈالر اب بھی پی ٹی آئی دور سے پچاس روپے مہنگا ہے۔ان کا کہناتھا کہ جب معاملہ عدالت پہنچے گا تو کلین چٹ مل جائے گی، ان کاکہناتھا کہ پاکستان نے اب نئے الیکشن کی طرف جانا ہے ، موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں صاف شفاف الیکشن نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 245 ضمنی الیکشن، جی ڈی اے کا فاروق ستار کی حمایت کا اعلان