21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دےدی گئی 

Aug 03, 2022 | 23:29:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن برداشت نہیں ہوگی، وقت پر دفاتر آنا ہے، توقع کرتاہوں کہ آپ 14 سے 16 گھنٹے کام کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آفس میں وقت دیں گے تو بیورو کریسی بھی وقت پرآئے گی، واضح فرق نظرآنا چاہیے کہ ہماری حکومت عوام کےلئے کام کررہی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید ،مراد راس اور فیصل آباد سے علی افضل ساہی اور لطیف نذر کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں راولپنڈی سے راجہ بشارت، جنوبی پنجاب سے نوابزداہ منصور، سردار محسن لغاری، غضنفرعباس چھینہ، سردار شہاب الدین، سردار حسنین بہادر دریشک بھی کابینہ کاحصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی 139 ضمنی الیکشن؛ تحریک انصاف نے امیدوار کا اعلان کر دیا

مزیدخبریں