کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 18 سال بعد اہلیہ سے راہیں جدا کر لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نےاپنی اہلیہ سے شادی کے 18 سال بعد راہیں جدا کر لیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا، انہوں نے لکھا کہ ٹروڈو اور صوفیہ کی شادی مئی 2005 میں ہوئی تھی، دونوں کی شادی 18 سال قائم رہی اور ان کے 3 بچے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم آفس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفیہ نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔
View this post on Instagram
وزیراعظم ہاؤس نے بتایاکہ51 سالہ ٹروڈو اور 48 سالہ صوفی اپنے بچوں کو محفوظ، محبت بھرے اور باہمی تعاون کے ماحول میں پرورش کے لیے خاندان کے قریبی فرد کی طرح رہیں گے۔
انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم کی فیملی اگلے ہفتے سے ایک ساتھ چھٹیاں منائی گی۔