(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی میو ہسپتال پہنچ گئے، بورے والا واقعے میں زخمی ہونے والی ماں اور بچی کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے وہاڑی میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی ایمن اورزخمی والدہ لبنی شاہین سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے بچی ایمن اوران کی والدہ کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے ڈاکٹروں سے علاج معالجے کے حوالے سے اپڈیٹ لی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی ایمن اوران کی والدہ کو دلاسہ دیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: عراق جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری، عراقی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت آپ کے خاندان کا ہر طرح خیال رکھے گی ۔ بچی کی ایک آنکھ متاثر ہے ۔ ایک آنکھ کی بینائی واپس لانے کیلئے بچی کا بہترین ڈاکٹرز سے علاج کرایا جائے گا۔ بورے والا کے اس خاندان کے ساتھ بہت ظلم ہوا۔ دونوں ماں اور بیٹی کی طبیعت بہت بہتر ہے، جلد ان کو گھر جانے کی اجازت بھی مل جائے گی، میو اسپتال کا عملا بہت اچھا کام کر رہا ہے۔
صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، کمشنر لاہورڈویژن، وائس چانسلر کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ایم ایس میو ہسپتال بھی ان کے تھے ہمراہ تھے۔